ہوناور،4/ ستمبر (ایس او نیوز) شراوتی ندی اور سمندر کے سنگم والے علاقے میں گنگولی سے تعلق رکھنے والی ایک ماہی گیر کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے کشتی کے مالک شیورام شیریان کو بھاری نقصان ہونے کی خبر ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ غرقابی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ دو دنوں سے گہرے سمندر میں ماہی گیری کرنے کے بعد یہ کشتی کاسرگوڈ بندرگاہ کی طرف واپس لوٹ رہی تھی ۔ کشتی ڈوبنے کی وجہ سے بڑی مقدار میں مچھلیوں کے علاوہ دوسرا ساز و سامان سمندر کی نذر ہوگیا۔
اس سنگم پر آنے والی ماہی گیر کشتیاں اکثر حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں ۔ ماہی گیروں کی شکایت ہے کہ یہاں کشتیوں کی واپسی اور لنگر اندازی کے لئے جو مسائل درپیش ہیں اس کی طرف سرکاری افسران توجہ نہیں دے رہے ہیں جس سے ہر سال کشتی مالکان کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔